counter easy hit

پاکستان, عوامی تحریک کی جدوجہدکی کامیابی کی گواہی تاریخ دے گی۔سہیل وڑائچ

Denmark Foundation Day Program

Denmark Foundation Day Program

ڈنمارک (محمد منیر طاہر ) معروف پاکستانی تجزیہ نگار اور ایک دن جیو کے ساتھ کے میزبان، جناب سہیل وڑائچ نے پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ابھی تک پاکستان عوامی تحریک کو اپنی سیاسی جدوجہد اور دھرنوں کے مقاصد کے حصول میںمکمل کامیابی نہیں مل سکی لیکن ان کارکنان کی بے مثال قربانیاں پاکستان کے حال اور مستقبل پر اپنے گہرے اثرات چھوڑیں گی۔

ڈنمارک میں ہونے والے یوم تاسیس کے اس پروگرام میں، منہاج القرآن سویڈن کے صدر، پاکستان سٹدی سرکل اوڈنسے کے صدر، کشمیر فورم ڈنمارک کے صدر، خواتین کے وفود اور پاکستانی کمیونٹی کے تمام طبقات کے علاوہ ڈنمارک کی سیاسی تنظیمات ، سماجی تنظیمات اورسول سوسائٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سہیل وڑائچ کے علاوہ، صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک،جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈنمارک،ناظم منہاج القرآن علما کونسل یورپ، صدر تنظیم اسلامی ڈنمارک اور صدر پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک شامل تھے۔
آخر میں پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے امیراور پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے چیف آرگنائزر نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور کھانا پیش کیا گیا۔