yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایران پاکستان کیخلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں: وزیر داخلہ

Yesurdu April 2, 2016 1 min read
Share this:
Pakistan: Minister
Pakistan: Minister

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا بردار اسلامی ملک ایران پاکستان کے خلاف کسی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔ کہتے ہیں” را “کے گرفتار افسر کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو آرمی چیف سے خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں کوئی بچہ شریک نہیں تھا ۔ دھرنے میں بچوں کی ہلاکت کی خبر جھوٹی تھی۔ دھرنے کو ڈی فیوز کرنے میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا ایرانی صدر کا دورہ بہت مفید اور اچھا رہا ان سے مثبت انداز میں بات چیت ہوئی۔ ایرانی صدر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی لیکن کچھ میڈیا سیکشنز نے پریس ریلیز کو چلانے کے بجائے اپنے پاس سے باتیں کیں۔انہوں نے کہا کل ایرانی سفیر سے ملاقات ہوئی اور تفصیل سے بات کی گئی۔ کل کی ملاقات میں ایرانی سفیر نے غلط رپورٹنگ پر معاملے کی شکایت کی۔ میں نے ایرانی سفیر سے کہا کہ پاکستان کا میڈیا آزاد ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ایران پاکستان میں منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ پاکستان کے عوام ایرانی عوام سے محبت کرتے ہیں۔ ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ ایران پاکستان کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کی تجویز آرمی چیف نے دی تھی۔ ایران کے سہولت کار ہونے کی خبریں بھی غلط ہیں۔ را افسر کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو آرمی چیف سے خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں اور کل کوئی ایسی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی بلکہ آرمی چیف سے ملاقات دن کو ہوئی اور وہ معمول کی میٹنگ تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف کا نام سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ پرویز مشرف کے معاملے پر تحریری ریکارڈ قوم کے سامنے رکھوں گا۔ چند سیاستدان جنہوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا اب باتیں کرتے ہیں۔ گزشتہ حکومت اور تنقید کرنے والے تجزیہ کار 5 سال سوتے رہے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف کا معاملہ تفصیل سے سوموار کو قوم کے سامنے رکھوں گا۔ فیصلہ کرنے والوں میں اس کو تسلیم کرنے کی جرات بھی ہونی چاہئے۔ پرویز مشرف پر غداری کیس، اکبر بگٹی اور بے نظیر قتل کیس تھے۔ مشرف معاملے پر کہا گیا حکومت غیر سنجیدہ ہے ۔ پرویز مشرف کے خلاف مختلف کیسز عدالتوں میں چلتے رہے۔ حکومت عدالتی تحقیقات کے دوران کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کیا خصوصی عدالت کے ریمارکس پر حیران اور پریشان ہوا۔ حکومت نے پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی 3 اپیلیں مسترد کیں۔ عدالت کو بتایا تھا کہ پرویز مشرف بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرتے تو پرویز مشرف 15 دن بعد چلے جاتے۔ پراسیکیوشن یا عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ریڈ زون میں ہونیوالے دھرنے پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا دھرنے والوں نے پرامن طور پر چہلم کی اجازت مانگی تھی لیکن انہوں نے حکومت پنجاب سے معاہدہ توڑا۔ دھرنے میں انتظامی ناکامی کیوں ہوئی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ دھرنے کے شرکا میں اکثریت معصوم لوگ تھے۔ ناموس رسالت ﷺ پر کون مسلمان مرنے کیلئے تیار نہیں؟ لیکن چند عناصر نے دھرنے میں شریک معصوم افراد کو استعمال کیا۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے دھرنے والوں کا تمام معاملہ میرے پر چھوڑ دیا تھا۔ دھرنا ممتاز قادری کیلئے دیا گیا لیکن معاہدے میں اسکا کوئی ذکر نہیں تھا۔ دھرنے کی آڑ میں سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی۔ میں نے کہا کوئی وزیر دھرنے والوں کیساتھ کھڑا ہو کر نیوز کانفرنس نہیں کریگا۔ اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق اور میری باہمی مشاورت سے تمام معاملات طے پا رہے تھے لیکن مخالفین کی جانب سے کہا گیا کہ حکومتی وزرا ایک پیج پر نہیں۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post میرا بھی آبائی تعلق پاکستان سے ہے: ارجن کپور
Next Post پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے نومنتخب قائم مقام چیئر مین کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.