counter easy hit

پاکستان کسی کی جاگیر نہیں کہ جب چاہے بند کر دیں: آفتاب شیر پاؤ

Aftab Sherpao

Aftab Sherpao

مانسہرہ (یس ڈیسک) ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ دھاندلی کی رٹ لگانے والے سپریم کورٹ اور الیکشن ٹریبیونل میں دھاندلی کے حوالے سے کوئی بھی شواہد پیش نہیں کر سکے۔

ملک میں کہیں دھاندلی نہیں ہوئی ہاں اگر کسی جگہ کوئی گڑ بڑھ ہوئی اور واقعی دھاندلی ہوئی ہے تو جوڈیشل کمیشن سے اس کی تحقیقات کروائی کی جائے مگر عمران خان کبھی بھی جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہوں گے کیونکہ اُن کے پاس دھاندلی سے متعلق کوئی بھی شواہد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال تک عمران خان کو دھاندلی نظر نہیں آئی دھاندلی اور دھرنوں کے نام پر ملک اور قوم کو یرغمال بنا کر قوم کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔