counter easy hit

پاکستان سے سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Pakistan likely to change in the Australian team for the series

Pakistan likely to change in the Australian team for the series

سڈنی: سابق کپتان ای ین چیپل نے پاکستان کے خلاف  ہوم سیریزکیلیے آسٹریلوی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا، وہ کہتے ہیں کہ اگر فوری طور پر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سلیکٹرز کے پاس سخت فیصلوں کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا، اگلے چند ہفتے آسٹریلوی کرکٹ کیلیے کافی اہم ہیں، یہاں پرکھیل کا سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک اپنے ایک ’ویب کالم‘ میں کیا۔

چیپل کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگر اس میں فوری طور پر بہتری نہیں آئی تو پھر سلیکٹرز کوپاکستان کی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز کیلیے ہول سول تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔ اس کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کا ایک مشکل ٹور کرنا ہے  اور پھر انگلینڈ کی ٹیم آئندہ موسم گرما میں آسٹریلیا کا رخ کرے گی، اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ چند ہفتے آسٹریلوی کرکٹ کیلیے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

چیپل نے کہا کہ کینگروز کی حالیہ ناکامیوں کے پیچھے بڑی وجہ ناقص بیٹنگ ہے لیکن فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا اس سے بھی بڑا مسئلہ ہے، کچھ عرصہ قبل آسٹریلوی پیس بولنگ کا مستقبل کافی روشن دکھائی دیتا تھا، مچل اسٹارک، جیمز پیٹنسن اور پیٹ کمنز سب ہی بہترین پیس کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹرسڈل بھی مستقل مزاجی سے اچھی بولنگ کررہے تھے اور بیک اپ میںبھی کئی نوجوان فاسٹ بولرز موجود تھے لیکن اب اس حوالے سے تشویش پیداہورہی ہے۔

فاسٹ بولرز کی انجریز سے کپتان اسٹیون اسمتھ اور ٹیم مینجمنٹ کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، ویسے بھی جب ٹیم مسلسل چار ٹیسٹ میچز ہار جائے تو پھر کپتان پر سوال اٹھتے ہی ہیںلیکن میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ صورتحال میں صرف کپتان ہی ذمہدار نہیں، میں خود آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرچکا مگر تب میرا تعلق صرف منیجر سے ہوتا تھا مگر اب کپتان کو بہت زیادہمشورے ملتے ہیں، کوچنگ اسٹاف کی بھرمار سے بھی صورتحال گھمبیر ہوئی ہے، موجودہ سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھائی دیتا اوراس میں بہتری کیلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website