counter easy hit

وزیراعظم نے کراچی کی امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس کل گورنر ہاؤس کراچی میں طلب کر لیا۔

کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں شہر کی محموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان، وزیراعلی سید قائم علی شاہ، آئی جی، ڈی آئی جی اور دیگر سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال گزشتہ کئی روز سے خراب ہے جہاں ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں اس کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے جس میں سندھ حکومت براہ راست ملوث ہے۔

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر آج کراچی سمیت سندھ بھی میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔