counter easy hit

پاکستان کے دوسرے گاؤں کی کہانی جو چھوٹا ناروے کہلاتا ہے

Pakistan Little Norway

Pakistan Little Norway

کراچی … …..پاکستان میں ایسا بھی ایک گاؤں ہے جس کا ہر مکین دوہری شہریت کا حامل ہے،جہاںمحل نما بنگلوں،ان میں لگے ائیر کنڈیشن اور بنگلوں کے آگے کھڑی کاریں مکینوں کی امارت کی کہانیاں سنا تی ہیں۔جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے 140کلومیٹر کے فاصلے پرعالم پورگوندلاںگاؤں واقع ہے۔ اس گاؤں میں دو سو گھر ہیں اور ہر گھر کا کوئی نہ کوئی شخص پاکستان کے علاوہ غیر ملکی شہریت بھی رکھتا ہےاس وقت 35 ہزار پاکستانی، ناروے کی شہریت رکھتے ہیں جن کی بڑی تعداد کا تعلق اسی گائوںسےہے۔کچھ عرصہ گزرنے کے بعد، ناروے کی شہریت لینے والے بیشتر نوجوانوں نے اپنے بوڑھے والدین کو بھی اپنے پاس بلالیا تاکہ انہیں سوشل سیکورٹی، صحت اور پنشن کی سہولت مل سکے۔ گائوں کے باقی باشندے اسپین، یونان، کینیڈا، اٹلی، فرانس اور خلیجی ممالک میں دولت کما رہے ہیں۔ اس لئےاب عالم پورگوندلاں گاؤں میں کوئی غریب نہیں رہتا۔دنیا بھر میں اس کی پہچان چھوٹے ناروے کے طور پر ہوتی ہے اور اس کی شہرت سن کر ناروے کے سفارت کار بھی اکثر یہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔