counter easy hit

پاکستان پرامن ہمسائیگی اور باہمی رابطوں کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی اور باہمی رابطوں کی پالیسی پر گامزن ہے۔

Pakistan is steaming on interaction and peaceful neighborhood policy, Prime Minister

Pakistan is steaming on interaction and peaceful neighborhood policy, Prime Minister

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ روڈ فورم کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی تیزی سے جاری ہے، گوادر کی بندرگاہ مشرق مغرب اورجنوبی ایشیا کو آپس میں جوڑے گی اور اس کے ذریعے افریقی اور یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہم نے مختصر وقت میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر کام کیا، یہ منصوبہ نئی سپلائی اور مواصلاتی زنجیر تخلیق کرے گا اور بہت جلد گوادر وسیع مواقع کا شہر بن جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی و باہمی رابطوں کی پالیسی پر گامزن ہے اور مشترکہ، مساوی و جامع ترقی پر یقین رکھتا ہے، علاقائی تعاون سے ہی خطے میں کشیدگی اور تنازعات میں بھی کمی ہوگی جب کہ علاقائی اقتصادی تعاون موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ درحقیقت انسانیت کے نئے دور کا آغاز ہے، جس کے ذریعےغربت اورپسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، یہ منصوبہ غریب ملکوں کو امیر ممالک کے ساتھ جوڑے گا، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آدھی دنیا کے معیشیتوں کےلئے کشش کا باعث ہے، یہ منصوبہ تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے تاہم اس منصوبے کے علاوہ بھی ممالک اور اقوام کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے، ہمیں طویل مدتی تعاون کےلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک اور بریٹن ووڈز انسٹی ٹیوشن باہمی تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website