counter easy hit

پاکستان ترقی اور امن کے راستے پر گامزن ہے، چینی نائب وزیراعظم

اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا کہنا ہےکہ پاکستان ترقی اور امن کے راستے پر گامزن ہے۔

Pakistan is on the path of development and peace, Chinese vice Prime Minister

Pakistan is on the path of development and peace, Chinese vice Prime Minister

چین کے نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اپنے دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور وہ جشن آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب صدر وانگ یانگ نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے لیے جشن کا دن ہے،20 کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں، پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پربہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے، چین ہمیشہ پاکستان کا اچھا ہمسایہ اور اچھا بھائی رہے گا، دونوں ممالک کی حسن عمل کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی کیونکہ دوستی صرف اور صرف حسن عمل سے عمر بھر چلتی ہے۔ چین کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف عالمی فورمز پر اہم کردار ادا کیا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، چین میں زلزلہ زدگان کی مدد اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا تعاون نہیں بھول سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاک چین تعلقات آزمائشوں پرپورے اترے ہیں اور جدید دور میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب تر آرہے ہیں جب کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات پر قابو پانے والے پاکستانی اور پاکستان پر امن ترقی اورپر امن بقائے باہمی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان نے محنت کرکے خودمختاری اور دفاع کو مضبوط بنایا، محنتی پاکستانی عوام نے کم وسائل کے باوجود ملک کی ترقی کے لیے محنت کی اور70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website