counter easy hit

پاک بھارت تصفیہ طلب معاملات مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں، نریندر مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے 75 ویں یوم پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔

نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں، مسائل کے حل کے لئے دہشت گردی اور خوف سے پاک ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات بھی ہوئے تھے جس میں بھی اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے سے حل کیا جائے گا۔