پاک بھارت مجوزہ کرکٹ سیریز پر بھارتی حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا ،بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا ہے کہ ابھی ایساماحول نہیں کہ دونوں ممالک کرکٹ کھیل سکیں۔

Pakistan India not cricket environment Indian minister
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی تجویز آئے گی تو اس معاملے کو دیکھیں گے ،تاہم ابھی ایسا ماحول نہیں ہے۔ چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان کےساتھ کھیلنےکیلئےبھارتی بورڈ کےخط کاعلم نہیں،میراہمیشہ سےموقف ہےکہ کرکٹ کوسیاست سےالگ رکھناچاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ کرکٹ کھیلنےپربھارتی حکومت جوبھی فیصلہ کرےگی مانیں گے۔








