counter easy hit

پاکستان کو ہندوستان اور کشمیری رہنماؤں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا: ارون جیٹلی

Arun Jaitley

Arun Jaitley

نئی دہلی (یس ڈیسک) انڈیا اکنامک کانفرنس سے خطاب کے دوران ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے لیے ایک نئی سرخ لکیر کھینچ دی گئی ہے۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری پاکستان کا دورہ کرنے ہی والے تھے لیکن محض چند گھنٹوں قبل ہی ہندوستان میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن میں حریت رہنما کو ملاقات کے لیے مدعو کر لیا گیا۔

ہندوستانی وزیر دفاع کے مطابق انڈیا تعلقات کو نارمل کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستان یہ چاہتا ہے یا نہیں یہ اس پر منحصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان انتخاب نہیں کر لیتا پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔