counter easy hit

پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل مذاکرات سے حل کرنا ہونگے : حنا ربانی

Hina Rabbani

Hina Rabbani

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان کی سابق وزیر خاجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، خطے میں بہتری کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا۔

الحمرا ہال میں جاری لاہور لٹریری فیسٹول کے آخری روز پاکستان اور بھارت میں امن کیسے ہو ؟ کے موضوع پر ہونے والی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو ضرورت ہے کہ میز پر بیٹھ کر ایشوز حل کریں۔

خطے میں بہتری کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، جب سے نریندر مودی کی حکومت آئی ہے وہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، سابق وزیر خاجہ خورشید محمود قصوری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نریندر مودی کی انتخابی تقاریر نے مایوس کیا ، پاکستان آرمی نے ہمیشہ امن کے عمل کو سپورٹ کیا ہے، سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چین کا خطے میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

چین ، افغانستان میں امن چاہتا ہے تو بھارت کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا چاہتا ہے ، بھارتی دانشور شیکھر گپتا نے کہا کہ نریندر مودی بھارت کے مختلف قسم کے وزیر اعظم ہیں، وہ جوان ہیں اور زیادہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے ، مودی پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر اپنے طریقے سے۔