counter easy hit

پاکستان کا 70 واں یوم جشن آزادی کے موقع پر پاکستان سفارت خانہ ویانا میں ایک پر وقار تقریب

Pakistan Independence Embassy Vienna Ceremony

Pakistan Independence Embassy Vienna Ceremony

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کا 70 واں یوم جشن آزادی کے موقع پر پاکستان سفارت خانہ ویانا میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سفارت خانہ کے عملہ سمیت پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں کے علاوہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی بہو ریٹائررڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے خصوصی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جس سے یوم آزادی کے پروگرام کو مذید چار چاند لگ گے ہر پاکستانی کے چہرئے پر آزادی کی ایک چمک نمایاںنظر آرہی تھی۔

یوم آزادی کی تقریب کا آغازسفارت خانہ ویانا کے سبز زار میں آصف محمود کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ پرچم کشائی کی رسم سے قبل قائم مقام سفیر التمش وزیر خان نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور پھر سبزہلالی پرچم کو قومی ترانہ کی سُریلی دھنوں کی آواز کے ساتھ ہوا میں بلند کیا اور ساتھ حاضرین نے بھی قومی ترانہ پڑھااور قومی ترانہ کے احتتام پر حاضرین نے زبردست تالیاں بجا کر قومی پرچم کو اخراج تحسین پیش کیا۔

صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نا م پیغامات بالترتیب فسٹ سیکرٹری جواد احمد اور ہشام نے پڑھ کر سنائے ۔ ریٹائررڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال جو اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آپ سب کو پاکستان کا 70 واں یوم جشن آزادی مبارک ہو اور مذید کہا کہ میں نے پاکستان بنتے دیکھا ہے اُس وقت میری عمر پانچ سال تھی پاکستان اتنی آسانی سے نہیں بناہم سب کے بڑوں نے بہت قربانیاں دی تھیں آج مجھے آپ سب کے ساتھ دیار غیر میں پاکستان کا یوم جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے ۔قائم مقام سفیر التمش وزیر خان نے تقریب کے احتتام پر پاکستانی کمیونٹی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور آخر میں سفارت خانہ ویانا کی جانب سے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔