counter easy hit

یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا سفیر پاکستان عائشہ ریاض نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی

Pakistan Independence Day,Cricket Festival Vienna

Pakistan Independence Day,Cricket Festival Vienna

ویانا (محمد اکرم باجوہ) 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام میں مہمان خصوصی ظہیر عباس اور سفیر پاکستان عائشہ ریاض نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف کرکٹر ظہیر عباس نے 0 2 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام میں بطورمہمان خصوصی اور سفیر پاکستان ویانا عائشہ ریاض نے بطور سپیشل مہمان کے طور پر شرکت کی اور دونوں مہمانان نے مل کر سبز ہلالی پرچم کو پی سی سی کے صدر ندیم خان، فاروق چوہدری، باوا علی شاہ،خواجہ منظور احمد، ملک خلیل، چیف آرگنائزر کرکٹ میلہ اکرم باجوہ کی سربراہی میںاور سینکڑوں پاکستانیوں اور آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران کی موجودگی میں کرکٹ سٹیڈیم میں پرچم کو ہوا میں لہرا کر پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔

سبز ہلالی پرچم کو قومی ترانہ کی سُریلی دھنوں کے ساتھ ہوا میں لہرایا تو سینکڑوں پاکستانیوں نے زبردست تالیاں بجا کر قومی پرچم کو اخراج تحسین پیش کیا اور حاضرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگائے۔

پرچم کشائی کی رسم ادا ئیگی کے موقع پر آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران بھی موجود تھے اور اُنہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر تالیاں بجا کر قومی پرچم کو اخراج تحسین پیش کیا جو پاکستانیوں کیلیے بڑئے فخر کی بات ہے۔ پرچم کشائی کی رسم کی ادائیگی بعد دونوں مہمانان خصوصی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کرکٹ سٹیڈیم میں گھل مل گے۔