counter easy hit

پاکستانی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

Hockey Team

Hockey Team

لاہور (یس ڈیسک) پاکستانی 18 رکنی ہاکی ٹیم چیممپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہو گئی۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ قومی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں واہگہ کے راستے پڑوسی ملک روانہ ہو گئی۔

پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 دسمبر ہو گا۔

بھارت روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھاکہ ایشین گیمز میں جو کمی رہ گئی تھی اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئیں جب کہ ایک سال کے بعد یورپین ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اس حوالے سے لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔