counter easy hit

پاکستان میں صرف 12 سے 13 دن کا پٹرول باقی، معاونِ خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں اس وقت پیٹرول کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ پیٹرول کی قلت پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 12 سے 13 دن کا پیٹرول باقی رہ گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود صورتحال کے مطابق صرف 2 سے 3 کمپنیاں ہیں جو 15 سے 16 روز پیٹرول کی قلت کو پوری کر سکتی ہیں، زیادہ تر کمپنیوں کے پاس 3 سے 4 دن کا پیٹرول باقی رہ گیا ہے۔اس کے علاوہ اگر ملک کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو مجموعی طور پر پاکستان کے پاس صرف اگلے 12 سے 13 دن کا پیٹرول باقی ہے۔ملک میں آج کی صورتحال میں صرف 12 یا 13 دن کا پٹرول رہ گیا، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا سینٹر سٹیج میں بڑا انکشاف،
سنئے تفصیل@rehman_azhar #FiscalManagement pic.twitter.com/xwENAAU2RC— Center Stage Videos (@CS_Videos) June 11, 2020

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پیٹرول بحران کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں آئندہ 3 دنوں میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔بات کرتے ہوئے عمر ایب کا کہنا تھا کمپنیوں نے مافیہ بنایا ہوا ہے، 30 فیصد پیٹرول کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا ہے، 10 دن کی سپلائی اب بھی موجود ہے، مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہا، ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پہلی بار کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر عدالت نے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ عوام کی تکلیف کا مدوا کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں جاری پیٹرول بحران پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کرنے کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا ہاتھ ہے۔ بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول بحران کی ساری ذمہ داری اوگرا پر ڈالی جس کے بعد اوگرا کے چیئرمین نے آکر تمام حقائق کھول دیے۔اوگرام چیئرمین نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے وزارت پیٹرولیم کو لیٹر لکھے تھے لیکن اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ تا ہم تا ہم ان کے بیان کے بعد پتہ چلا کہ بحران کے ذمہ دار معاون خصوصی برائے پیٹرولیم خود ہیں۔ تا ہم اب ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم بابر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 12سے 13دن کا پیٹرول باقی رہ گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website