counter easy hit

پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک بن چکا ہے،اسحاق ڈار

 attractive destination for investors, Dar

attractive destination for investors, Dar

اسلام آباد…..وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے واضح روڈ میپ بنا یا ہے اورہم نے مسلسل محنت کے ذریعے اپنے اہداف کم مدت میں حاصل کیے،پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک بن چکا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013 ءمیں پاکستان سے متعلق کی جانے والی پیشگوئیاں غلط ثابت کردیں،پاکستان کے پاس 6 ماہ کے زرمبادلہ ذخائر ہیں اورپاکستان کی منزل کے حصول کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،حکومت معیشت ، تعلیم ، اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،قانون سازی سے متعلق حکومت کا وژن واضح ہے اورمستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کی جارہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی میں اسٹاک ایکس چینج کا کلیدی کردار ہوتا ہے، نیک نیتی سے تمام کام کیے جاسکتے ہیں اورپاکستان اسٹاک ایکس چینج کا خواب پورا ہونے میں 15 سال لگے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں توانائی بحران اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنا ہیں ۔