counter easy hit

پاکستان کے پاس 140 سے 150 جوہری ہتھیار ہیں

سٹاک ہوم: سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 140 سے 150 جوہری ہتھیار ہیں اور بھارت کے پاس 130 سے 140 جوہری ہتھیار ہیں جبکہ چین کے پاس 280 کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

Pakistan has 140 to 150 nuclear weaponsرپورٹ کے مطابق جوہری طاقت کے حامل ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی لا رہے ہیں لیکن یہ ممالک اپنی ٹیکنالوجی میں جدت بھی لارہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں۔ ادارے کے سربراہ جان ایلیسن کا کہنا ہے کہ دنیا کی جانب سے جوہری اسلحے کی تخفیف کے لیے واضح عزم کی ضرورت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ، روس، انگلینڈ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس 14ہزار 465 جوہری ہتھیار موجود ہیں جن میں سے 3ہزار 750 جوہری ہتھیاروں کو اس سال کے شروع میں تعینات کردیا گیا تھا۔