counter easy hit

پی ٹی آئی کی فلم مالک پر پابندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Pakistan filed

Pakistan filed

اپوزیشن لیڈر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلم کی نمائش پر پابندی کا اختیار نہیں ہے
لاہور (یس اُردو) اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلم کی نمائش پر پابندی کا اختیار نہیں ، تحریک انصاف نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
فلم مالک پر پابندی کے خلاف تحریک انصاف عملی طور پر میدان میں آ گئی ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے فلم مالک پر پابندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔اپوزیشن لیڈر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں موجودہ حالات کی عکاسی کی گئی ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلم کی نمائش پر پابندی کا اختیار نہیں ہے، لہذا فلم پر پابندی عائد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔اس سے پہلے فلم پر پابندی کے خلاف مقامی شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت ، وزارت اطلاعات ، وزارت کامرس اور چیئرمین فلم سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مئی تک جواب طلب کیا تھا ۔اداکار عاشر عظیم کی فلم مالک تین ہفتے پہلے نمائش کیلئے پیش کی گئی ، منگل کو حکومت سندھ نے قابل اعتراض جملے کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی جسے کچھ گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا ۔ تاہم اس کے بعد وفاقی حکومت کے سنسر بورڈ نے فلم پر پابندی عائد کر دی