counter easy hit

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اگلا وارتیار، خفیہ ملاقاتیں جاری 2 جنوری کو اہم سرپرائز کا دن

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کے بارے میں بعض حکومتی حلقوں کے بیانات اور وزراء کی پریس کانفرنس کے مبینہ الزامات اور اپوزیشن کے راہنمائوں کی کردار کشی کے رد عمل پی۔ڈی۔ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے پی۔ڈی۔ایم کا سربراہی اجلاس 2جنوری کو لاہور میں بلالیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے ، پارلیمان کی نشستوں سے استعفے پرمشاورت اور لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں حکومتی وزراء کی جانب سے پی۔ڈی۔ایم کے راہنمائوں کی کردار کشی پرمبنی بیانات بھی زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پشونخواہ ملی عوامی پارٹی (میپ) کے سربراہ محموداچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل، جے یو آئی کے اویس نورانی اور آفتاب شیرپاؤشریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے نوازشریف اور آصف علی زرداری کی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنیں گے۔

PAKISTAN, DEMOCRATIC, MOVEMENT, READY, TO, KNOC OUT, IMRAN KHAN, READY, TO, MEET, ON, 2ND, JANUARY, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website