counter easy hit

‘‘ پاکستان نے بھارت کو بڑی شکست دے دی، پوری دنیا حیران

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑی شکست دے دی ،پاکستان نے کشمیر ی جدو جہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکا م بنا دی ۔پابندیوں کی یو این ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشت گردقرار دیا جا نا شامل تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت اور امریکہ مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر اور پلوامہ حملے سےجوڑنے کی سازش کر رہے تھے لیکن پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ و کشمیر ی جدو جہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے۔ پلوامہ وکشمیری حق خود ارادیت سےمسعود اظہر کاتعلق الگ کرنے کاموقف مان لیا گیا۔ بھارت کشمیر کی تحریک حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہو گیا ،بھارت کی یہ ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔ امریکہ مسعود اظہر کا معاملہ سلامتی کونسل لے کر گیا تھا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا، چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض واپس لیے جانے کے بعد اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض واپس لیے جانے کے بعد اقوام متحدہ نے مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ چین نے اس سے قبل 4 مرتبہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ چین نے اس معاملے پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔ پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشت گرد قرار دیا جانا شامل تھا۔اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس پیش رفت کے باوجود تاہم پاکستان نے کشمیری جدوجہد کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی ہے۔بھارت اور امریکا کا موقف تھا کہ مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر اور پلوامہ حملے سے جوڑنے سے متعلق تھا۔ یو این کمیٹی کے سامنے بھارت کشمیر کی تحریک حق خوداریت کو دہشت گردی سے جوڑنے میں ناکام ہو گیا ہے۔پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ و کشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے۔پلوامہ و کشمیری حق خوداریت سے مسعود اظہر کا تعلق الگ کرنے کا موقف مان لیا گیا ہے۔واضح رہے امریکا مسعود اظہر کا معاملہ سلامتی کونسل لے کر گیا تھا۔چین کی مخالفت پر مسعود اظہر کا معاملہ واپس یو این کمیٹی میں لے آیا۔یاد رہے کہ بھارت نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں قرار دار پیش کی تھی۔لیکن چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دیا جس سے بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور ایسا گذشتہ دہائی میں چوتھی مرتبہ ہوا تھا ۔ دوسری جانب کچھ اطلاعات یہ بھی تھیں کہ مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد کے پس منظرمیں درحقیقت بھارت میں ہونے والےانتخابات ہیں۔امریکہ مودی سرکارکو انتخابات سے قبل مسعود اظہر پرپابندی کا تحفہ دینا چاہتا ہے۔ لیکن سلامتی کونسل کے دیگرارکان سیاسی مفادات میں پیش کردہ اس قرارداد کی حمایت سے گریزاں تھے۔واضح ہو امریکہکے مسلسل مطالبے پر چین نے اقوام متحدہ کی 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رکاوٹ سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website