counter easy hit

یوم پاکستان : جڑوں شہروں کی سیکورٹی سخت، 22 گرفتار

Pakistan Day

Pakistan Day

راولپنڈی۔۔۔۔یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے غریب آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن میں 22مشتبہ افراد گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چوری کا موٹرسائیکل،2بندوقیں،3 چھریاں اور گولیاں قبضے میں لے لی گئیں، 452 مکان مالکان،123 کرائے داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، 1245 افراد کے کوائف چیک کیے گئے ہیں، گرفتار مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے مقامی تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔