counter easy hit

یوم پاکستان: 6 سال کے وقفے کے بعد مسلح افواج کی شاندار پریڈ

Pakistan Day Parade

Pakistan Day Parade

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم پاکستان پراسلام آباد میں 6 سال کے وقفے کے بعد مسلح افواج کی شاندار مشترکہ پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ صدر ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں ایف سولہ طیاروں نے صدر پاکستان کو شاندار سلامی دی۔نیول ایوی ایشن کے پی تھری سی اورین طیاروں کی فارمیشن بھی پہلی بار فلائی پاسٹ میں شریک ہوئی۔

ایف 16،جے ایف 17 تھنڈر، قراقرم ایگل پی 3 سی اورین طیارے فلائی پاسٹ میں شریک ہیں۔ ایف 7 پی جی طیارے بھی فلائی پاسٹ میں شریک ہیں۔