counter easy hit

یوم پاکستان: قوم کراچی سے خیبر تک وطن کی محبت سے سرشار، شہر شہر تقریبات

شہر شہر قریہ قریہ یوم پاکستان کا جشن منایا جا رہا ہے، 23 مارچ کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ وطن سے اظہار محبت کیلئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

لاہور: بہاولپور کے نور محل میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ ہتھیاروں کی نمائش بھی ہوئی۔

23 مارچ کے حوالے سے شیخوپورہ میں پہلی بار پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

بہاولنگر، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، اٹک، راجن پور، بھکر اور لالہ موسیٰ میں بھی یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

لاڑکانہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔

جامشورو اور کشمور میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقدہ ہوئیں۔

تقریبات میں اقلیتی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں گوادر اور پسنی میں سبز ہلالی پرچم سے سجی موٹر ریلی نکالی گئی۔

ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ڈیرہ مراد جمالی، خضدار، نوشکی، دالبندین اور چمن میں بھی یوم پاکستان پر تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

میرپور آزاد کشمیر اور راولا کوٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website