counter easy hit

اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی تقریب، متعدد ممالک کے سفیروں کی شرکت

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں یوم پاکستان پر تقریب منعقد ہوئی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کے قیام کی علامت ہے۔ تقریب میں راحت فتح علی نے فن کا مظاہرہ کیا۔
نیو یارک: (یس اُردو) تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں یوم پاکستان کے سلسلے میں صوفی نائٹ منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں امریکا، برطانیہ، خلیجی ممالک سمیت متعدد ممالک کے سفراء اور اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔ معروف گلوکار راحت فتح علی نے صوفی نائٹ میں فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قوالیوں پر حاضرین جھوم اٹھے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی ثقافت پیش کرنے پر فخر ہے، 140 ممالک کے نمائندے ہماری موسیقی اور کلچر کو دیکھنے اور سننے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون نے یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکے جس پر انھیں افسوس ہے۔