counter easy hit

قومی کرکٹر شرجیل خان کو ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی

Pakistan cricketer

Pakistan cricketer

شرجیل خان کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے جعلی ویڈیو سے میری ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں
حیدرآباد (یس اُردو) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کوپیسوں کے لئے دھمکی آمیز فون موصول ہونے لگے ہیں ۔
شرجیل خان کا سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ کچھ لوگ گزشتہ کئی روز سے دھمکی آمیز فون کر کے پیسے مانگ رہے ہیں، جو لوگ دھمکی آمیز فون کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے میری ویڈیوز بنا رکھی ہیں، اگر پیسے نہ دیے تو وہ تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائیں گی ۔کرکٹر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کوئی شخص ان کی جعلی ویڈیو بنا کر بلیک کر رہا ہے ۔ شرجیل خان کی مطابق انہیں دھمکی ملی ہے اگر دو لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ پورا نہ کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جائیگی ۔شرجیل خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو پہلے ہی بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر ایسی کوئی ویڈیو سامنی آئی تو وہ جعلی ہو گی ۔ اوپننگ بلے باز نے دھمکیاں ملنے سے متعلق پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی آگا کر دیا ہے۔ شرجیل خان کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے جعلی ویڈیو سے میری ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں ۔دوسری طرف شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے کے معاملے پر سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس اور اسٹار اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی سے واقعہ کی مکمل چھان بین کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسٹار قومی اسپن بولر سعید اجمل نے دنیا نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو معاملے کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے، اگر شرجیل خان قصور وار ہیں تب بھی ایسا عمل اپنایا جائے جس سے کرکٹ اور کھلاڑی بدنامی نہ ہو۔قومی کرکٹر شرجیل خان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بیان پر سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ شرجیل کو اس معاملے پر زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے اور معاملے کا بہادری سے سامنا کرنا چاہیے ۔محمد الیاس کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص صرف 2 دو لاکھ روپے کیلئے بلیک میلنگ کر رہا ہے وہ ضرور کوئی جوکرہو گا۔