کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا مختصر دورہ کرے گی جس کے دوران گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

Pakistan cricket team will play 2 test matches in England next year
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے لارڈز میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، انڈیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف بھی مدمقابل ہوگی۔ خیال رہے کہ 2016 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر ہوئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو 4-1 سے شکست ہوئی تھی۔








