counter easy hit

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

Pakistan cricket team leaves for New Zealand

Pakistan cricket team leaves for New Zealand

 

نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیتنے کے بعدپاکستان ٹیم کی اگلی منزل نیوزی لینڈ ہےجس کے لئےپاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں آج متحدہ عرب امارات سے کیویز کے دیس روانہ ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے مختصر دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں ، پہلا ٹیسٹ سترہ نومبر کو کرائسٹ چرچ ،جبکہ دوسرا 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائےگا۔

ٹیسٹ میچز سے قبل 2 وارم میچز بھی کھیلے جائیں گے ،نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم مکمل سیریز کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website