counter easy hit

پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن میں بھرپور ٹریننگ

Pakistan cricket team full training in Melbourne

Pakistan cricket team full training in Melbourne

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کی۔ فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ،کل حصہ لینے کا امکان ہے ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں محمد عامر کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے مگر ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ ہوجائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپورٹریننگ کی۔فاسٹ بولر سہیل خان کی طبیعت ناشتہ کرنے کے بعد خراب ہوئی اور گراؤنڈ میں آتے ہی قے ہوگئی۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میلبورن میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ بولرز کو اس وکٹ پر محنت کرنا پڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کو گرنے سے گھٹنے پر چوٹ آئی اور بیٹنگ کے دوران اسٹارک کی گیند لگی اور گھٹنے پر زخم آیا ۔محمد عامر ٹیسٹ سے پہلے بہتر ہو جائے گا۔

گرانٹ فلاور نے کہا کہ مصباح کلاس پلیئر ہے ،وہ پریشان نہیں اور جلد اچھی اننگز کھیلے گا۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ا سد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے جبکہ یونس خان پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website