counter easy hit

پاکستانی ٹیم میلبرن میں سلو اوور ریٹ کی مرتکب

Pakistan Cricket Team charged fine by ICC

Pakistan Cricket Team charged fine by ICC

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق پر 40 فیصد اور قومی ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی اور مقررہ وقت کے لحاظ سے اپنے ہدف کے مقابلے میں دو اوورز پیچھے رہی۔

آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

اس قانون کے لحاظ سے مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 فیصد اور ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے اپنی غلطی تسلیم کر لی جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں بھی پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تھی اور سال میں دو مرتبہ اس جرم کا ارتکاب کرنے پر آئی سی سی نے مصباح الحق کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا تھا۔

اس معطلی کے سبب قومی ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

یاد رہے کہ میلبرن میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز گنوا چکی ہے جہاں میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website