counter easy hit

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 20 واں یوم آزادی کرکٹ میلہ جو 16 اگست کو منعقد ہوگا

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (ویانا رپورٹ) چیف و آرگنائزر یوم آزادی کرکٹ میلہ اکرم باجوہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 20 واں یوم آزادی کرکٹ میلہ جو 16 اگست کو منعقد ہوگا۔

کے سلسلہ میں پی سی سی کا چار رکنی وفد پی سی سی کے صدر ندیم خان ،بانی کلب فاروق چوہدری،جنرل سیکر ٹری خواجہ منظور احمد ، پریس سیکرٹری چیف و آرگنائزر کرکٹ میلہ اکرم باجوہ سفیر پاکستان محترمہ جناب عائشہ ریاض سے 15جولائی بروز بدھ صبع دس بجے سفارت خانہ ویانا میں ایک ملاقات کرئے گا اور اُنہیں کرکٹ میلہ میں شرکت کی دعوت دئے گا۔

پی سی سی کا چار رکنی وفد سفیر پاکستان سے ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر خصوصاََ ڈیجیٹل پا سپورٹ پر بھی بات کرئے گا ۔اور پی سی سی کا چار رکنی وفد پاکستان سفارت خانہ ویا نا کے پورئے عملہ کو بھی 20 واں یوم آزادی کرکٹ میلہ میں شرکت کی دعوت دئے گا ۔حسب روائیت ہر سال پی سی سی کا وفد سفیر پاکستان سے سفارت خانہ ویانا میں ملاقات کرکے پاکستان کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دیتا ہے۔