counter easy hit

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ

Akram Bajwa Receive Award

Akram Bajwa Receive Award

ویانا (محمداکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام ہر سال جشن یوم آزادی کرکٹ میلہ کا اہتمام کیا جا تا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی ریکارڈ شرکت کرتی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے جشن یوم آزادی کا سب سے بڑا پروگرام ہوتا ہے ۔ اس سال 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کا اہتمام 16 اگست بروز اتوار کو کیا جائے گا۔

اسی سلسلہ میں 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کی رہائیش گا ہ پر پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے ایک میٹنگ 8 جولائی کی شام منعقد ہوئی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،بانی کلب حاجی فاروق چوہدری ،کلب کے روح رواں جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،سپوٹرحاجی ملک خلیل اعوان اور 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے میٹنگ میں بتایا کہ اس سال 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کا مہمان خصوصی آئی سی سی کاپریزیڈنٹ ایشین بریڈمین پاکستان کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان جناب ظہیر عباس ہونگے خواجہ منظور نے مذید کہا کہ ظہیر عباس کے دورہ آسٹریا سے کرکٹ کے فروغ کو تقویت ملے گی اور پاکستان کرکٹ کلب کیلیے بڑئے اعزاز کی بات ہوگی کہ اُن کی دعوت پر آئی سی سی کا پریزیڈنٹ پاکستان یوم آزادی پروگرام کا مہمان خصوصی ہوگا۔

کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے اب تک کیے گے پروگرام کے انتظامات حاضرین کو بتائے جس پر ندیم خان ، فاروق چوہدری ،خواجہ منظور احمد اور دیگر حاضرین نے اب تک کیے گے پروگرام کے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور عید الفطر کے فوراََبعد ایک اور میٹنگ ہوگی جس میں پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی پر اتفاق کیا گیا۔