counter easy hit

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا نے آسٹرین اوپن لیگ کے میچ میں UNO کرکٹ کلب کو سات وکٹ سے شکست دے دی

PCC VIENNA

PCC VIENNA

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا نے آسٹرین اوپن لیگ کے میچ میں UNO کرکٹ کلب کو سات وکٹ سے شکست دئے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا اور یواین او کرکٹ کلب آسٹریا کے درمیان آسٹرین اوپن لیگ کا ایک اہم میچ 29 مئی بروز اتوار سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا UNO کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور پاکستان کرکٹ کلب کی تباہ کن باولنگ کے آگے بے بس نظر آئے اور 22ویں اوور میں 110 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

پی سی سی کی جانب سے محمد آصف نے زبردست باولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دھائی ۔پی سی سی نے UNO کرکٹ کلب کے 110رنز کے جواب میں 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر ایک آسان ہدف پورا کرلیا پی سی سی کی جانب سے نمایاں بیٹنگ میں کپتان عامر نعیم 43 اور ارسلان نے 32 سکور کیئے اس طرح پی سی سی نے یہ میچ سات وکٹ سے جیت کر قیمتی تین پوائنٹ حاصل کرلیئے۔اس میچ کو دیکھنے کیلیئے پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،پی سی سی اکیڈمی کے چیر میں الطاف جمال مغل ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔میچ کے احتتام پر کلب کے عہدیداران نے پی سی سی کے پلیر کے شاندار کھیل کی تعریف کی اور میچ کی جیت کی مبارک باد اور آئندہ میچوں میں اسی طرح جیت کا تسلسل قائم رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ٹیم کیلیئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA

PCC VIENNA