counter easy hit

نجکاری کی پالیسی قومی مستقبل کیلئے خطرناک ہے، صدر عمر رحمن

PTI France

PTI France

پیرس (افضال احمد گوندل) آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی گھروں کو واپسی کے عمل کے آغاز پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمن، سیئنر نائب صدر راجہ محمد عجب، نائب صدر اشفاق احمد چوہدری، اصغر برہان، خالد پرویز چودھری، جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف ، سیکرٹری انفا رمیشن افضال احمد گوندل اور سیکرٹری فنانس مظہر گوندل اور ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کونسل و دیگر نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایااور متاثرین کی اپنے گھروں پر واپسی افواج پاکستان کی فرض شناسی اور قربانیوں کاثمر ہے۔

افواج پاکستان نے ہمہ وقت ملک و قوم کے دفاع کو یقینی بنانے کے ساتھ ریاسٹی رٹ برقرار رکھنے اور پاکستان کو اندورنی بیرونی سازشوں ودہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل توصیف ہیں جبکہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان کو نہ صرف پوری قوم کی حمایت و اعتماد حاصل ہے بلکہ قوم فوج کی قربانیوں کی معترف بھی ہے۔

امیر پٹی نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستا ن کو خسارہ زدہ ادارہ قرار دیکر اس کی نجکاری کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی اوورہالنگ اور اصلاح کے ذریعے انہیں قومی مفاد میں نفع بخش بنانے کی بجائے کمیشن کی خاطر خسارہ زدہ قرار دیکر ان کی نجکاری کی پالیسی ملک و قوم کے مستقبل کیلئے۔