counter easy hit

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،نایاب نسل کے پرندے شاہین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

Eagles

Eagles

اسلام آباد(یس ڈیسک)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ(وندر،بلوچستان)کے علاقے میں ایک مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر سے نایاب قسم کے 4پرندے(شاہین)برآمد کرلئے جو کہ کوئٹہ سے کراچی لائے جارہے تھے تاکہ بعدازاں انہیں بیرون ملک اسمگل کیا جاسکے۔بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی رو سے اس طرح کے نایاب نسل کے پرندوں کا شکار ان کی نقل وحمل پر مکمل پابندی ہے،اسی قانون کے تحت پاکستان کوسٹ گارڈز نے ماضی میں بھی اپنی زمہ داری کے علاقے سے 285نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے،اور ان پرندوں کو اپنی تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے نمائندوں کی موجودگی میں آزادکیا ہے۔بعدازاں پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے ان نایاب نسل کے پرندوں کو کراچی منتقل کیا گیا اور ہاکس بے ساحل پر آزادکردیا گیا،محکمہ وائلڈلائف کے متعلقہ نمائندگا ن اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی اس تقریب میں موجود تھی۔