counter easy hit

بریکنگ نیوز: پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد بند کر دی

خنجراب (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے چین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر تین روز کے لیے پاک-چین سرحد کو بند کردیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن چیک پوسٹ سوست سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ‘یکم اکتوبر 2019 کو عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن منایا جائے گا’۔

ایف آئی اے کے مطابق ‘عوامی جمہوریہ چین اور سلامی جمہوریہ پاکستان کے بارڈر اینڈ پورٹ کنٹرول کے درمیان 22 مئی 2013 کو دستخط شدہ معاہدے کے مطابق پورٹ تین روز کے لیے بند رہے گا’۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘پورٹ یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک 3 روز کے لیے بند رہے گا اور خنجراب سرحد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تین روز تک بند رہے گی’۔ایف آئی اے کے مطابق ‘خنجراب سرحد جمعہ 4 اکتوبر کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی’۔خیال رہے کہ چین کا 70 واں قومی دن منایا جارہا ہے جس کے سلسلے میں تین روزہ جشن منایا جائے گا، یکم اکتوبر کو فوجی پریڈ کے علاوہ دفاعی ساز وسامان کی نمائش بھی کی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں نے چینی قیادت کو مبارک باد دی۔یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔تيانانمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’کوئی قوت چین کی بنیادوں کو نہیں ہلاسکتی یا چین کے عوام اور قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی‘۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں نے چینی قیادت کو مبارک باد دی۔یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔تيانانمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’کوئی قوت چین کی بنیادوں کو نہیں ہلاسکتی یا چین کے عوام اور قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی‘۔

PAKISTAN, CLOSED, ITS, BORDER, WITH, CHINA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website