counter easy hit

پاکستانی مسیحیوں کی یکجہتی اور اتحاد کے حوالے سے میٹینگ نہایت کامیاب رہی، واٹسن سلیم گل

Community Meeting

Community Meeting

ہالینڈ (نمائندہ خصوصی) بروز ہفتہ 27 اگست کو ہالینڈ کے پاکستانی مسیحیوں کی میٹینگ نہایت کامیاب رہی، یہ میٹینگ راقم الحروف یعنی واٹسن سلیم گل کے گھر منعقد کی گئ۔ معروف سماجی شخصیت جناب گلباز فضل کو درخواست کی گئ کہ وہ آج کی میٹینگ کو لیڈ کریں۔

اس میٹینگ میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی سے تمام چرچز کے نمایندوں کے علاوہ سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے راہنماؤں نے شرکت کی جن میں مائیکل ویلئم، ایلڈرانجم اقبال، ایلڈرعظیم مسیح،کلیم سلیم، اعجاز میتھو زوالفقار، عابد شکیل، جمشید ملک، بوبی بوب، ایلڈر ساجد بھٹی، منگت مسیح ، ندیم گل اور واٹسن سلیم گل موجود تھے۔

اس کے علاوہ ایلڈر مورس عنایت، گیسپر ڈانیئل، یونس ولئیم، پرویز ویلئم، سسل جیمس اور گریفن عمانیئول اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے مگر انہوں نے اس اتحاد کا حصہ بننے کا علان کیا اور اپنی نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔

فیصلہ کیا گیا کہ جلد دوسری میٹینگ میں کمیونٹی کے تمام مزہبی لیڈرز کو دعوت دی جائے گی اور ان کی مشاورت اور راہنمائ سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ میٹینگ میں فیصلہ کیا گیا کہ یکجہتی اور یگانگت کے فروغ کے لئے کمیونٹی میں مختلف پروگرامز کے زریعے ایسی فضا قائم کی جائے گی جس سے دوریاں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

کمیونٹی میں اتحاد کے لئے کی جانے والی ان کوششوں کے لئے میٹینگ میں شریک تمام ممبرز نے نہایت جزبے اور محبت کا اظہار کیا ۔ میٹینگ کے بعد کھانے کے دوران اگلی میٹینگ کی تاریخ اور جگہ کے حوالے سے گفتگو ہوئ جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Community Meeting

Community Meeting

Community Meeting

Community Meeting