counter easy hit

پاکستان،چین کے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان اورچائینہ نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اورمعاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجودہ نے اسلام آباد میں اس منصوبے کیلئے چینی کمپنی چائنہ گیز ہوبا کے ساتھ معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اس منصوبے کیلئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک کو سستی اور آلودگی سے پاک بجلی پیداکرنے میں مدد دے گا۔ یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات و چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری نے ایک اورسنگ میل عبور کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 1.5ارب ڈالرآزاد پٹن منصوبے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پایا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے ۔منصوبے پرڈیڑھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website