counter easy hit

پاک چین اقتصادی منصوبوں پر کام کرنیوالوں کا تحفظ ’’اسپیشل سیکورٹی ڈویژن‘‘ کرے گا، آئی ایس پی آر

China Labor

China Labor

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک، چین اقتصادی منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کیلیے پاک فوج نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا جس کے سربراہ میجر جنرل ہوں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان طے ہونے والے اقتصادی منصوبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے ایک خصوصی سیکیورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جو 9 بٹالینز پر مشتمل ہوگا جب کہ اس میں 6 سول آرمڈ فورسز کے ونگ بھی ہوں گے۔