counter easy hit

پاکستان، چین اقتصادی راہداری کے مخالفین کے عزائم سے آگاہ ہیں۔ راحیل شریف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

پیرس (اے کے راؤ) آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سنیچر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کا دورہ کیا اور فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام راہداری منصوبے کی زیر تعمیر شاہراہوں کا معائنہ کیا۔

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے کے خلاف اپنے مخالفین کے عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور مسلح افواج ہر قیمت پراس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر فوج کے سربراہ نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور تبدیلی لائے گا۔

پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں ایف ڈبلیو او کے 11 یونٹس بلوچستان میں پانچ مقامات پر سڑکیں تعمیر کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 870 کلو میٹر میں سے 502 کلومیٹر پر کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ یہ شاہراہیں گوادر پورٹ کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کریں گی۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے اور گوادار کو اہم سٹرٹیجک حیثیت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال چین کے صدر کی پاکستان آمد پر پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر دستخط ہوئے تھے۔ جس کے تحت گودار سے کاشغر تک اقتصادی راہدی بنائی جائے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی مالیت کے اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔