counter easy hit

پاکستان کو کبھی فتح نہیں کیا جا سکتا

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اسرائیلی لڑکی پاکستان کے بارے میں چند حقائق بتا رہی ہے کہ جس کی وجہ سے اسے فتح نہیں کیا جا سکتا ویڈیو میں لڑکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ بہت سے ممالک پر دوسروں نے حملہ کر کے انہیں تباہ و برباد کردیا اور ان پر قبضہ کر لیا لیکن چند ایسے ممالک ہیں جن کو اتنی آسانی سے شکار نہیں بنایا جا سکتا اور ان ممالک میں سے ایک پاکستان بھی ہے میں آپ لوگوں کو پانچ ایسی وجوہات بتائوں گی جس کی وجہ سے پاکستان پر قبضہ کرنا یا اسے فتح کرنا ممکن نہیں ان وجوہات میں سے ایک وجہ پاکستان کا علاقہ ہے جس میں صحرا بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں جس کی وجہ سے اسے فتح کرنا آسان نہیں۔ دوسری وجہ پاکستانی لوگوں میں جنگجوئوں کا خون ہے پاکستان میں مختلف تہذیبوں کے لوگ بستے ہیں۔ تیسری بڑی وجہ پاکستان کے لوگوں کا اپنے ملک سے پیار ہے جب بھی کوئی باہر سے ان پر حملہ کرتا ہے تو 20 کروڑ عوام اکٹھے ہو کر اپنی فوج کا ساتھ دیتے ہیں۔ پاکستانیوں میں قومی اتحاد ہے اور انہوں نے اپنے کلچر اور تہذیب کو محفوظ کیا ہوا ہے۔ اپنے ملک سے پیار انہیں کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رکھتا ہے۔ جب کبھی جنگ ہو جائے تو شہری اپنی فوج کے ساتھ مل کر دشمنوں کے خلاف لڑتے ہیں۔ نیشنل ازم پاکستانیوں کو متحد رکھتا ہے اور جب بھی کوئی دشمن حملہ کرنے کا سوچتا ہے تو وہ یہ سوچ کر گھبرا جاتا ہے کہ ہم نے پاکستان کی فوج سے نہیں بلکہ ان کے 20 کروڑ عوام سے مقابلہ کرنا ہے اور ایک اور سب سے ہم وجہ پاکستان کی فوج جوکہ دنیا کی چھٹی بڑی فوج جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اس کے علاوہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں جس کی وجہ سے کوئی دشمن حملہ کرنے کی جرات نہیں کرتا۔ (ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں)