counter easy hit

پاکستان تنہائی سے نکل آیا ۔۔۔ مسئلہ کشمیر کا حل کیسے ہوگا؟ پاکستانیوں کو سرپرائز دے دیا گیا

Pakistan came out of isolation ... How will Kashmir be resolved? Surprise was given to Pakistanis

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے،خدشہ ہے بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے مس ایڈونچر کرسکتا ہے،نریندرمودی ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہے، پاکستان اپنے دفاع کےلئے مکمل تیار ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے، خارجہ پالیسی کئی اداروں کی مدد سے بنائی جاتی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی اور بیرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایوں سے پرامن اوراچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں، خارجہ پالیسی میں ترجیحات کا تسلسل رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارتی اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام مسلح قابض فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے4 ہفتے گزرچکے، کشمیری ایک ماہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر برطانوی پارلیمنٹ، یورپی یونین، او آئی سی، اقوام متحدہ اور دیگر ادارے بھی بول رہے ہیں، بھارت 80لاکھ سے زائد کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھی نظربند کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کی ہے،بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت اورسمجھوتہ ایکسپریس بند کردی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف ملکوں کے سربراہان سے بھی بات کی، ہندو توا نظریے کےخلاف کھڑے ہونا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے قوی امکانات ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق وزیراعظم کے موقف کو تسلیم کررہی ہے، موجودہ صورت حال خطے کےلئے تباہ کن ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website