counter easy hit

پاکستان نے سرحد پار سے گولہ باری پر افغان حکومت کو تشویش سے آگاہ کردیا

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد : پاکستان نے سرحد پار سے گولہ باری کے بڑھتے واقعات پر افغان حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے گولہ باری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افغان حکومت کو گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے جب کہ پاکستان نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اس قسم کی کارروائیاں روکنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔ ترجمان نے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فوجی حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔

جب کہ کارروائیاں دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے مشترکہ اہداف کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ واضح رہے گزشتہ اتوار کو جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغانستان سے 5 راکٹ فائر کیے گئے تھے جس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔