counter easy hit

ٹی 20 رینکنگ:پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعدساتویں پوزیشن

 Pakistan rating downgrade

Pakistan rating downgrade

دبئی …..نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ دو درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پرآگئی۔
ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز بدستور پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرےنمبر پر ہے،بھارت اس فارمیٹ میں پاکستان سے نیچے یعنی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان کے خلاف سیریز میں جیت کا صلہ ملا اور اس کی رینکنگ میں پوزیشن بھی7 سے 5 ہو گئی ہے۔