counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک اسپین کی جانب سے اسپین کے شہروں میں PAT کے قیام کا اعلان

Press Conference PAT Spain

Press Conference PAT Spain

اسپین (انجم بلوچستانی) بارسلونا بیورو اور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق پیرس، فرانس اور بارسلونا،اسپین میںPATکیقیام اور سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد ان دونوں ممالک میں PATکی تنظیم سازی کا کام زور شور سے جاری ہے۔پاکستان عوامی تحریک اسپین کے سیکریٹری اطلاعات محمد یوسف چوہدری کے مطابق گذشتہ دنوں PATاسپین کی طرف سے ذیشان ریسٹورنٹ بارسلونا میں صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا،

جس میںPATاسپین کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔پریس کانفرنس کا آغازمحمد یوسف چوہدری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔سیکریٹری جنرل عوامی تحریک ا سپین راحیل اکرم ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تنظیمی عہدیداران کا تعارف کروایا۔ صدر پاکستان عوامی تحریک ا سپین محمد اقبال چوہدری نے ا س ملاقات کا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کی ملکی سرگرمیوں ،ا سپین میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام اور اسکے آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ” ١٩٨٩ء میںمملکت خداداد پاکستان میں رائج فرسودہ اور غریب دشمن نظام کے خاتمہ کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا قیام عمل میں آیا اور پاکستان میں تنظیمی نیٹ ورک کو یونین کونسل کے لیول تک پہنچایا گیا۔ پاکستان کی ترقی میںتارکین وطن کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے ۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھائیوں نے ہمیشہ اپنے ہموطنوں کی مشکلات کا تدارک کیا ہے ۔ بیرونی ممالک سے پچیس ہزار ملین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا جا تا ہے۔

” انہوں نےPATاسپین کے آئندہ پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ” دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بالخصوص یورپ میں مقیم پاکستانی اپنے وطن میں رائج ظالمانہ نظام کے خاتمہ کے خواہاں ہیں، جو PATکے اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔اسلئےPATاسپین نے بارسلونا میں مرکزی تنظیم کے قیام کے وقت بادالونا، ہاسپیٹالیٹ، لوگرونیو، ثاراگوثا، والینسیا، آلی کانتے اور میڈرڈ سمیت دیگر شہروں میں بھی تنظیمات کے قیام کا فیصلہ کیا تھا ۔میں میڈیا کی وساطت سے تمام پاکستانیوں بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہPAT میں شامل ہوکر ملک عزیز کے مظلوم عوام کو لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

ہاسپٹالیٹ میں ١٢اپریل کو تنظیم سازی کا اعلان کیا جاتا ہے۔اسکے بعد دیگر شہروں میںPATکی تنظیمات تشکیل دی جائیں گی۔” اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پربات کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ”ا سپین میں عوام الناس کو یکساں حقوق حاصل ہیں مگر ہمارے پاکستانی بھائیوں کے اس بارے میں معلومات حا صل نہیں ہیں، جس کیلئے PATاسپین نے تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے اور انکے حصول کیلئے مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان مسائل کے حل کیلئےPAT صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستانیوں کی پوری رہنمائی کرے گی۔

” انہوں نے کہا کہ” بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اس ملک کی زبان اہم ہوتی ہے ۔منہاج القرآن نے شروع سے اس پر توجہ دی ہے ۔پچھلے چار سال سے مرد و خواتین کوہسپانوی زبان کی تعلیم دی جارہی ہے۔جس کا ذمہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے ناظم نوید احمد اندلسی کی سر ہے۔جنکی سربراہی میں ہسپانوی زبان کے انیس کورس مکمل ہو چکے ہیں،جبکہ بیسویں کلاس آج کل جاری ہے ۔اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس یہ زبان ہسپانوی نہیں بلکہ اردو ذریعہ تعلیم کے تحت سکھائی جاتی ہے۔”

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ” پاکستان عوامی تحریک دہری شہریت کے حق میں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔ یہ ہماری اولین ترجیح ہے، بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میںحصہ لینے کی آزادی ہو اور انہیں حکومت میں مناسب نمائندگی دی جائے۔”

ُPATاسپین کی اس پریس کانفرنس میں پاکسلونا ریڈیو کے ڈائریکٹر راجہ شفیق کیانی ،جنگ اور جیوٹی وی کے شفقت علی رضا، رضوان کاظمی، ڈیلی دوست کے ڈاکٹر قمر فارق، ہم وطن ا سپین کے ارشد نذیر ساحل ،سماء ٹی وی کے ظفر الیاس قریشی،پی یو پی کے معراج لکی، کشمیر ویو کے حق نواز چوہدری،ڈیلی انصاف کے ممتاز منیر سہوترا،ڈیلی میزبان کے چوہدری شاہد لطیف گجراور دیگر اصحاب نے شرکت کی۔

اس موقعہ پرپاکستان عوامی تحریک اسپین کے نائب صدر طارق مہدی،سیکریٹری کوآرڈینیشن محمد افضال گوندل،نوید احمد اندلسی،محمد عثمان ظفراور دیگر موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں کے اعزاز میں عصرانہ کا اہتمام کیا گیا ، جسکے دوران میڈیا کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کرتے ہو ئے کانفرنس میں شریک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےPATاور MQIکی سرگرمیوں کی بھر پور کوریج کی درخواست کی گئی۔