counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک بیسوس مار کیطرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

PAT Honor Iftar Dinner

PAT Honor Iftar Dinner

بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک بیسوس مار کی جانب سے 5جولائی 2015ء کو سپین کی مرکزی ایگزیکٹو کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک سپین کی مرکزی قیادت کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔آدم ریسٹورنٹ بیسوس مار پر منعقدہ اس تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس قدر شاندار انداز سے افطار ڈنر پر عوامی تحریک بیسوس کی پوری ایگزیکٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیںجنہوں نے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا اور یقینا اللہ رب العزت کے اس بابرکت مہینے میں افطاریاں آپس میں اختلافات اور رنجشیں مٹانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں،

پاکستان عوامی تحریک کا شروع دن سے ہی یہ مقصد رہا ہے اور رہے گا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے مگر ایک بات واضح رہے کہ ہم نے ظالم کا نہ پہلے کبھی ساتھ دیا اور نہ ہی آئندہ ساتھ دیں گے، پاکستان عوامی تحریک ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس کے تحت پاکستان میں تمام طبقات کو یکساں حقوق ملیں اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا نہ صرف جائز ہے بلکہ اس کی تگ ودو کرنا ہم پر فرض ہے اور آنیوالی نسلوں کا ہم پر قرض بھی ہے ،محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کیلئے نوجوان اس کا سرمایہ ہوتے ہیں ہم آج بھی سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہوں اور غریب ،مظلوم ،مسکینوں سمیت تمام طبقات کے یکساں حقوق کی اس جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے رہنماء راجہ شعیب ستی نے پاکستان عوامی تحریک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپین میں جس انداز سے پاکستان عوامی تحریک نے آغاز کیا ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان عوامی تحریک سپین کی سب سے بڑی جماعت ہو گی اور بعید نہیں کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک پیارے وطن میں بھی لوگوں کی مقبول پارٹی ہو گی جو ملک میں انقلاب برپا کر دے گی جس میں ہر حقدار کو اس کا حق دہلیز پر ملے گا۔

آخر میں پاکستان عوامی تحریک بیسوس کے صدر یاسر اقبال بانیاں نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے آج انتہائی مسرت کا موقع ہے کہ ہم سب دوست احباب کو مل بیٹھنے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی مفاد کیلئے جس طرح کاوشیں کی جا رہیں ہیں وہ انشاء اللہ آئندہ بھی جاری رہیں گی اور یقینا اس میں سپین میں موجود تمام لوگوں کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے ہم تمام دوستوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور اگر وہ دیکھیں کہ ہم اپنے ذاتی کسی معاملے یا مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں تو بیشک پیچھے ہٹ جا ئیں مگر جب تک ہماری جدوجہد ملک میں امن و امان اور یکساں حقوق کی ہو تو پھر ہمارا ساتھ دیں ۔

تقریب میں خصوصی شرکت کرنیوالوں میں پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری،سیکریٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ،سیکریٹری میڈیا چوہدری محمد یوسف،ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید ،ایگزیکٹو ممبر چوہدری شرافت علی ،ڈپٹی سیکریٹری محمد بلال سرور،سیکرٹری کوارڈینیشن محمد افضال گوندل ،سیکریٹری ممبر شپ قدیر حسین چوہدری ،ڈپٹی سیکریٹری میڈیاحسن طاہر بیگہ،صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین چوہدری امانت حسین مہر ،سینئر نائب صدرمنہاج القرآن سپین ظل حسن،نائب صدرمنہاج القرآن سپین وماہر قانون نوید احمد اندلسی،قدیر عباس،معروف سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی سپین کے رہنماء حافظ عبدالرزاق صادق،سابق صدر پاک فیڈریشن سپین راجہ شعیب ستی،چیف ایڈیٹر ہم وطن سپین جاوید مغل ،چیف ایڈیٹرڈیلی دوست ڈاکٹر قمر فاروق،ارشد نذیر ساحل،مہر محمد عرفان ،ارشد ساہی ، پاکستان عوامی تحریک بیسوس کے صدر یاسر اقبال بانیاں ،سینئر نائب صدر جاوید اقبال ،نائب صدر عامر سہیل ،سیکریٹری جنرل زاہد عباس ،جوائنٹ سیکریٹری افگن نثار ،سیکریٹری میڈیا کاشف رضا،آرگنائزر میاں محمد ریاض بوسال ،ڈپٹی آرگنائزر قمر عباس ،ڈپٹی سیکریٹری عدنان صدیق ،ایگزیکٹو ممبر میاں محمد مرتضیٰ،مظہر ،سیف ندیم اور خالد مجیدسمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

افطار پارٹی کے اختتام پر پاکستان عوامی تحریک سپین کے مرکزی عہدیداران کی بیسوس مار کی مقامی تنظیم کے ساتھ مختصر میٹنگ بھی ہوئی جس میں پارٹی کے بارے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئے شامل ہونے والے مختلف ممبران کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی کی گئی۔