counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں 26 جولائی شام 5 بجے عید ملن کا اہتمام کرے گی

Tahir Abbas

Tahir Abbas

پیرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں 26 جولائی شام 5 بجے پاکستان ہال پیرس کے لان میں ” عید ملن “کا اہتمام کررہی ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری طاہر عباس گورائیہ نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

عید ملن کے اس شاندار اہتمام میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی جارہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک استقبالیہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے سربراہ چوھدری فیاض احمد کدھر ہونگے۔

حاجی محمد اسلم چوھدری صدر، طارق چوھدری سنئیر نائب صدر، جنرل سیکریٹری محمد نعیم چوھدری، صدر وومن ونگ ثمن شاہ، چیف آرگنائیزر شیخ سلطان محبوب اور میڈیا ایڈوائیزر پاکستان عوامی تحریک فرانس راؤ خلیل احمد معاونین ہونگے۔