counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر گرل پارٹی کا اہتمام

MQI and PAT, Gerill Party

MQI and PAT, Gerill Party

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن آسٹریا اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا نے منہاج القرآن آسٹریا کے کارکنوں، عہدیداران، منہاج یوتھ ونگ اور منہاج وومن لیگ کے اعزاز میں 23 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی پارک میں ایک گرل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمدنوازوڑائچ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریاکے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پرکہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک پاکستان سمیت پوری دنیا میںویلفیر کاموں میں پیش پیش ہے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر علامہ ڈاکٹرطاہر القادر ی کی سرپرستی میں متحرک ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ ہمیں دیارغیر میں سیاسی اور گروپ بندی کو بالا تاک رکھ کر پاکستان کی خدمت کرنی ہوگی اور ہم سب کو اپنی اپنی سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے کا پورا حق ہے مگر پاکستان کے نام کو روشن کرنے کیلیے جہاں بھی ضرورت ہو ہم سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ گرل پارٹی کے احتتام پرمنہاج القرآن آسٹریا کے صدرحاجی نعیم رضاقادری نے تمام مہمانوں کا گرل پارٹی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔