counter easy hit

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔

Pakistan and Ireland's historic Test match will be played tomorrow in Dublinقومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا مشکل ہے، گیلی اور سبز کنڈیشنز پاکستان کے لیے آسان نہیں ہوں گی۔

پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے جب کہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیسٹ کیپ دیا جاسکتا ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بارش ہونے کی صورت میں میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔