counter easy hit

پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرکے براہ راست مذاکرات کریں ، ٹونر

ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے آگاہ ہیں۔ تعلقات معمول پر لانے میں ہی دونوں ملکوں کی بہتری ہے ۔کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں ۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر کارروائیاں کررہاہے اور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے ۔

انھو ں نے کہا کہ پاکستان کی توجہ انسداددہشت گردی صلاحیتیں بڑھانےپرموکوزہے تاہم پاکستان تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے ۔

مارک ٹونر نے اس بات پر پھر زور دیا کہ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔

پاکستان اوربھارت کےدرمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتےہیں،ٹونر۔۔
ماارک ٹونر نے بتایاکہ پاک روس یا امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں ۔ہم بھارت کےساتھ قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور یہ تعلقات دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات ہیں۔

pakistan-and-india-reduce-stress-through-direct-talks-toner

pakistan-and-india-reduce-stress-through-direct-talks-toner

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website